• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ: زائرین کی بس گڑھے میں جاگری، 4 افراد جاں بحق

ٹھٹھہ میں زائرین کی بس گڑھے میں جاگری، جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 15 افراد زخمی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹھٹھہ میں بگھاڑ موری کےقریب زائرین کی بس اُلٹ کر گڑھے میں جاگری۔ حادثےمیں تین بچوں سمیت چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور 15 زخمی ہو گئے، زخمیوں میں خواتین اور بچےبھی شامل ہیں۔

بس میں سوار تمام افراد کا تعلق اورنگی ٹاؤن کراچی سے بتایا جارہا ہے جو درگاہ پر حاضری کے بعد پکنک منانے کے لیے کینجھر جھیل جا رہے تھے۔

زخمیوں اور لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین