• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اسنوکر کے مزید کھلاڑیوں کو نوکریاں فراہم کرینگے، اقبال قاسم

اسنوکر بلاشبہ پاکستان میں وہ واحد کھیل ہے جس نے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرکے میڈلز حاصل کئے ہیں۔ اس کھیل کی ملکی سطح پر وہ پذیرائی نہیں ہوسکی ہے جو ہونا چاہئے تھی۔ مختلف ادوار میں اس کے عہدیداروں نے حکومتی سطح پر بھرپور آواز اٹھائی لیکن انہیں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ عالمی سطح پر کامیابیاں حاصل کرنے والے اسنوکر کھلاڑی آج بھی حکومتی پذیرائی اور انعامی رقم نہ ملنے شکوہ کرتے آج بھی نظر آتے ہیں۔ نیشنل بینک قومی ایونٹس میں کامیابی حاصل کرنے والے آدھے درجن سے زائد کھلاڑیوں کو ملازمت فراہم کی ہے اور ہر سال باقاعدگی سے ایونٹ کا انعقاد بھی اس کی اولین ترجیح ہوتی ہے۔ کراچی میں جاری نیشنل بینک اسنوکر چیمپئن شپ 3 اگست تک کھیلی جا ئے گی جسمیں محمد اعجاز اپنے اعزاز کا دفاع کرررہے ہیں، جبکہ انڈر16 چیمپئن حمزہ علی کو خصوصی طور پر وائلڈ کارڈ انٹری دی گئی ہے۔ چیمپئن شپ میں مقابلہ کرنے والے 33 کھلاڑیوں کو آٹھ گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں ایس وی پی ڈویژنل ہیڈ این بی پی سید خرم حسین، اقبال واحد، انور فاروقی، عظمت اللہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے چیئرمین عالمگیر شیخ اور نیشنل بینک اسپورٹس کے ہیڈ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کا کہنا ہےکہ ایک لاکھ 85 ہزار روپے انعامی رقم کے ایونٹ میں پہلی اور دوسری پوزیشن کے حامل کھلاڑی اکتوبر میں ترکی میں عالمی چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔ عالم گیر شیخ نے کہا ہے کہ اسنوکر میں پاکستانی کھلاڑیوں نے متعدد عالمی اعزازات حاصل کئے ہیں، کئی نامور کھلاڑی اب تک حکومت کی جانب سے اعلان کردہ انعامی رقم سے بھی محروم ہیں۔ نیشنل بینک شعبہ کھیل کے سربراہ اقبال قاسم کا کہنا تھا کہ بینک نے چھ کھلاڑیوں کو ملازمت فراہم کی ہے ، نوکری کے بغیر کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر فرق پڑتا ہے اور جب انہیں ملازمت مل جاتی ہے تو وہ مطمئن ہوتے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین