• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’دوہری ٹھوڑی‘‘ ہر بڑھتی عمر خاتون کا اہم مسئلہ

دوہری ٹھوڑی کو انگریزی مین ’’ڈبل چن ‘‘ کہا جاتا ہے۔آج کل یہ ہر دوسری خواتین کا مسئلہ ہے ۔جس کی وجہ سے ان کی ساری خوبصورتی ماند پڑجاتی ہے۔ بعض خواتین اس مسئلہ سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ایکسرسائز کا سہارا لیتی ہیں ۔لیکن بیشتر ماہرین کا یہی کہنا ہے کہ اس سے نجات حاصل کرنے کا ایک ہی ذریعے ہے اور وہ ہے ’’سرجری ‘‘ ۔ اس کے علاوہ اور کوئی بھی موثر حل موجود نہیں ۔یہ بات سچ ہے کہ اس کی وجہ سے آپ کے چہرے کا تاثر کافی خراب ہوجاتا ہے۔ لیکن تمام خواتین تو سرجری کروانے کی متحمل نہیں ہوسکتیں۔ اس لیے آج ہم آپ کو چند ورزش کے بارے میں بتا رہے ہیں ،جن پر باقاعدگی سے عمل کرنے سے آپ کو اس سے نجات مل سکتی ہے۔

  • ٹھوڑی کے مسلز بنانے کے لیے ایک بہترین ایکسرسائزیہ ہے کہ جس حد تک اپنا منہ کھول سکتی ہیں کھولیں اور اپنی زبان پوری طرح باہر نکالیں۔یہاں تک کہ آپ کو اپنی ٹھوڑی اور مسلز کھینچتے ہوئے محسوس ہونے لگیں ۔دس سکینڈ تک اسی حالت میں رہیں پھر زبان اندر کرلیں ۔اس عمل کو دس بار دہرائے اس طرح آپ کا فیشل ورک آئوٹ مکمل ہوجائے گا۔
  • ڈبل چن سے نجات پانے کے لیے سر کو گھڑی کی سوئیوں کی مانند حرکت دینا سب سے آسان اور موثر ایکسرسائز ہے۔اس ورزش پر عمل کرنے کے لیے اپنا سر ایک جانب جھکائیں اور پھر اسےگھماتے ہوئے دوسری جانب اس طرح لائیں کہ دائرے کی صورت میں یہ عمل مکمل ہو۔اب اسی عمل کو دوسری سمت سے دہرائیں اور گھڑی کی سوئیوں کی مانند ایک اور دائرہ مکمل کرلیں ۔اس ایکسرسائز کو تین سے چار منٹ تک دہراتی رہیں ۔اس سے آپ کی ٹھوڑی کے فیشل مسلز کے علاوہ جبڑے اور گردن کے مسلز بھی اچھی طرح کھنچ جائیں گے اور اس سے آپ کے چہرے کی جلد کی بھی ورزش ہوگی ۔جس سے جھریاں بننے کے عمل میں بھی کمی آئے گی۔ 
تازہ ترین