• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا، خواجہ سراؤں کیلئے اسپتالوں میں علیحدہ بیڈز مختص

خیبر پختون خوا کے محکمۂ صحت نے صوبے کے خواجہ سراؤـں کے لیے اسپتالوں میں الگ بیڈز مختص کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

محکمۂ صحت کی جانب سے خواجہ سراؤں کے لیے علیحدہ بیڈز مختص کرنے کے اعلامیے کے مطابق خیبر پختون خوا میں خواجہ سراؤں کے لیے اسپتالوں میں الگ بیڈز مختص کیے جائیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹس اسپتالوں میں خواجہ سراؤں کے لیے 5 بیڈز مختص کیے جائیں گے، کیٹیگری اے اینڈ بی میں 4 اور کیٹیگری سی میں 3 بیڈ خواجہ سراؤں کے لیے مختص ہوں گے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام ڈی ایچ اوز، ایم ایس، میڈیکل ڈائریکٹرز کو خواجہ سراؤں کے لیے بیڈز مختص کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بیڈ مختص کرنے کے بارے میں متعلقہ ادارے وزارت انسانی حقوق کو رپورٹ کریں گے، فیصلے سے خواجہ سراؤں کو علاج کی بہتر سہولتیں میسر ہوں گی، صوبے کے خواجہ سراؤں کو اسپتال میں سہولت دینا محکمۂ صحت کی ذمہ داری ہے۔

تازہ ترین