• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک پرائیویٹ امتحانات کے فارم جمع کرانیکی تاریخوں کا اعلان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے پرائیویٹ نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2020، پہلے سے دیئے گئے امتحانات یا ایک ساتھ تمام پرچے کی رجسٹریشن اور پرمیشن فارم جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے ۔ چیئرمین بورڈپروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے طلباء وطالبات سے کہا ہے کہ وہ30اگست2019تک بغیر لیٹ فیس کے رجسٹریشن اور پرمیشن فارم نیشنل بینک آف پاکستان، عسکری بینک، یونائیٹڈ بینک، حبیب بینک، بورڈ آفس بوتھ میں جمع کرا سکتے ہیں۔ تمام فارم متعلقہ سیکشن سے تصدیق ہونے کے بعد بورڈ کے اکائونٹس سیکشن میں جمع ہوںگے۔ اس ضمن میں واضح کیا گیا ہے کہ 30اگست کے بعد شیڈول کے مطابق لیٹ فیس کے ساتھ فارم وصول کئے جائیں گے اور بغیر لیٹ فیس کی وصولی کی تاریخ میں کسی بھی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔
تازہ ترین