• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

حسن علی کا دل موہ لینے والی شمیہ آرزو کون ہیں ؟



قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی جس بھارتی لڑکی شمیہ آرزو کو دل دے بیٹھے اوران سے نکاح کے خوبصورت بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں ، وہ ایک ایروناٹیکل انجینئر ہیں۔

ذرائع کے مطابق حسن علی اگلے ماہ 20 اگست کو دبئی میں بھارتی ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والی لڑکی شمیہ آرزو کے ساتھ نکاح کرنے والے ہیں، شمیہ آرزو پیشے کے لحاظ سے ایروناٹیکل انجینئر ہیں اور دبئی میں اپنے والدین کے ساتھ مقیم ہیں جبکہ شمیہ کے خاندان کے کچھ افراد بھارت کے شہر دہلی میں مقیم ہیں۔

شمیہ آرزو کے والد لیاقت علی کا تعلق پاکستانی شہر فرید آباد سے ہے جو کے پاکستان کے اسٹیٹ گورنمنٹ کے ریٹائرڈ بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر ہیں۔


شمیہ آرزو کے بڑے بھائی اکبر نے نکاح کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’ شمیہ آرزو کا پاکستانی کرکٹرحسن علی کے ساتھ اگلے ماہ نکاح ہے، وہ پچھلے کئی برسوں سےفرید آباد میں رہائش پزیر ہیں، شمیہ نے فریدآباد کی ’مناورچنا یونیورسٹی‘ سے انجیئنرنگ کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد بھارتی ائیر لائن’ ائیر جیٹ‘ میں اپنے فرائض انجام دے چکی ہیں جبکہ گزشتہ 3 سالوں سے وہ دبئی میں ہی مقیم ہیں اور اماراتی ائیر لائن کے ساتھ بطور ایروناٹیکل انجینئر کام کر رہی ہیں۔

اکبر کے مطابق رواں سال کے آغاز میں دونوں خاندان کی دبئی میں ملاقات ہوئی تھی ، انہوں نے بتایا کہ اُن کی فیملی اگست کی 15 یا 16 تاریخ کو نکاح کے لیےدبئی روانہ ہونگے جبکہ رُخصتی اور ولیمہ اگلے برس پاکستان میں کیا جائے گا۔

شمیہ آرزو اپنے 7 بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر ہیں، شمیہ آرزو کے بھائی علی کے مطابق وہ پائلٹ بننا چاہتی تھیں اور بچپن میں پائلٹس کی ہی باتیں کرتی رہتی تھیں، اُن کے پڑداد ا گھوشی خان کے بھائی خان بہادر پاک بھارت علیحدگی کو دوران بھارت سے ہجرت کر کے پاکستان کے ضلع قصور میں واقع گاؤں کوٹھی نائک میں آئے تھے، خان بہادر کے بیٹے سردار طفیل پاکستان ریلوے بورڈ کے چیئر مین رہ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حسن علی نے گوجرانوالا کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں شمیہ آرزو کیلئے گھر میں تزئین و آرائش  بھی شروع کرادی ہے۔

دوسری جانب25 سالہ  پاکستانی فاسٹ بالر حسن علی کا کہنا ہے کہ وہ شمیہ آرزو کو گزشتہ ایک سال سے جانتے ہیں اور دونوں دوست رہ چکے ہیں ، دونوں کی ملاقات بھی دبئی میں ہوئی تھی، حسن علی کے مطابق ابھی اُن کی اور شمیہ آرزو کے خاندان والے اس رشتے پر غور کر رہے ہیں۔

 حسن علی کا مزید کہنا ہے  2 دن دے دیں، تمام تفصیلات بتادوں گا۔





واضح رہے کہ حسن علی بھارتی خاتون سے شادی کرنے والے چوتھے پاکستانی کر کٹر ہوں گے، اس سے قبل شعیب ملک نے ہندوستان کی معروف ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا سے شادی کی تھی۔

پاکستان کے 2 عظیم بلے باز ظہیر عباس اور محسن حسن خان نے بھی ہندوستانی خواتین سے شادی کی تھی۔

تازہ ترین
تازہ ترین