• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبوں کو روٹی کی قیمت میں کمی لانے کی ہدایت

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) کے اجلاس میں صوبوں کو روٹی کی قیمت میں کمی لانے کی یقین دہانی کرانے کی ہدایت کردی گئی۔

مشیرِ خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں نان کمرشل تندوروں کو گیس سستی سپلائی کرنےکیلئے ایک ارب اکیاون کروڑ روپے کی سبسڈی دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ذرائع کےمطابق نان کمرشل تندوروں کو تیس جون دو ہزار انیس کے نرخوں پر گیس سپلائی کی جائے گی ۔

اجلاس میں صوبوں کو روٹی کی قیمت میں کمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ روٹی کی قیمتوں میں کمی نہ ہونےکی صورت میں سبسڈی ختم کردی جائے گی ۔

ذرائع کےمطابق اجلاس میں کپاس کی درآمد پر 10 فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

اجلاس میں کہا گیا کہ گندم کی بر آمد پرپابندی سے مارکیٹ میں قیمت کم ہوئی ۔

تازہ ترین