• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفاعی چیمپئن نمبر چھ سیڈ محمد اعجاز اور نمبر دو سیڈ اسجد اقبال شکست کھا کر این بی پی رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ سے باہر ہوگئے۔

محمد آصف، محمد شہباز، محمد احسن جاوید، ذوالفقار عبدالقادر، محمد سجاد، احسان رمضان، محمد نعیم اختر اور مبشر رضا چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

بیسٹ آف نائن کوارٹر فائنلز جمعرات کو کھیلے جائیں گے۔

چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز جمعے کو جبکہ فائنل ہفتے کو کھیلا جائے گا، جس کے مہمان خصوصی نیشنل بینک کے صدر عارف عثمانی ہوں گے، جو کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔

اس موقع پر ایس کیو جی کے گروپ ہیڈ شوکت محمود خٹک، شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اقبال قاسم، سید خرم حسین، عالمگیر شیخ، علی اصغر ولیکا، منور حسین شیخ اور دیگر موجود بھی ہوں گے۔

نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ میں بدھ کو چوتھے روز پری کوارٹر فائنل میں دلچسپ مقابلے ہوئے۔

دفاعی چیمپئن اور نمبر چھ سیڈ محمد اعجاز کو سابق عالمی چیمپئن اور تجربہ کار کھلاڑی محمد آصف نے 5-2 کی شکست دیکر ٹورنامنٹ سے آؤٹ کیا۔

نمبر دو سیڈ اسجد اقبال نے نسیم اختر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا لیکن نسیم اختر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5-3 فتح حاصل کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

دیگر مقابلوں میں محمد شہباز نے محمد ماجد علی کو 5-2، محمد احسن جاوید نے راشد عزیز کو 5-2 ، ذوالفقار عبدالقادر نے عبدالستار کو 5-2 ، محمد سجاد نے حارث طاہر کو 5-3 ، احسن رمضان نے سہیل شہزاد کو 5-2 اور مبشر رضا نے ابوصائم کو 5-2 سے زیر کیا۔

تازہ ترین