• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر مرتضیٰ وہاب کا ردعمل


پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا ردعمل سامنے آگیا۔

ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی نااہل حکومت غریبوں کو مارنے پر تلی ہوئی ہے، پٹرول کی قیمت میں اضافے سے غریب عوام کا جینا دوبھر ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کے مہنگا ہونے کے اثرات سے ہر آدمی متاثر ہو گا، تحریک انصاف کی نااہل حکومت نے غریب کے منہ سے نوالہ بھی چھین لیا ہے۔

صوبائی مشیر کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا ہے کہ غریب عوام مشکلات میں ہے مگر حکمرانوں پر خبط سوار ہے، تحریک انصاف کی نااہل حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا ہے۔

تازہ ترین