• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظورکرلی ۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی تھی ۔


وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 117 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

ڈیز ل کی قیمت میں 5روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمت 132روپے 47 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 8روپے 90پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 90 روپے 52پیسے روپے فی لیٹر ہوگی۔

حکومت نے مٹی کی تیل کی قیمت میں 5 روپے 38 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کے اضافہ شدہ قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

تازہ ترین