• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن



اگر  آپ سوشل میڈیا خصوصاً ٹوئٹر پر فعال ہیں تو آج کل آپ کو مختلف تصاویر کیپشن Sco Pa Tu Manaa کے ساتھ دِکھ رہی ہوں گی جس کے مختلف زبانوں میں مختلف مطلب ہیں مگرسوشل میڈیا صارفین  نے اس سے مراد’اس پر آپ کی کیا رائے ہے‘ لیا ہے ۔

Sco Pa Tu Manaa کیا ہے ؟

اپریل میں ملک گھانا کے ایک گلوکار نے اپنے گانے ’داوی نیبا ‘ میں ’اسکو پا تو مانا‘ کے الفاظ استعمال کئے ۔ اس گانے کو گھانا کے معروف گلوکار ’پاتاپا ‘ نے گایا جو اپنے ملک میں پاپ گانوں کی وجہ سے مانے جاتے ہیں ۔

مزے کی بات یہ ہے کہ تیزی سے مقبولیت پاتے ان الفاظ کا  گھانا کی قومی زبان میں کوئی مطلب ہے نہ ہی کسی دوسری زبان میں مخصوص کوئی معنی ہیں ۔ یہ محض گانے کو ترتیب دینے کے لئے شامل کئے گئے تھے ۔

اپریل 2019میں اس گانے کے ریلیز ہوتے ہی اس جملے نے ٹوئٹر پر میم (meme)کی صورت اختیار کر لی اور ایک مقبول ترین میم بن گئی ۔

اس کی شروعات کس نے کی؟

یکم مئی کو ایک ٹوئٹر صارف @@MercedesSlimBoyنے ایک تصویر Sco Pa Tu Manaa کے کیپشن سے شیئر کی جس نے آہستہ آہستہ پورے سوشل میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی اور ایک مقبول میم بن گئی ۔

Sco Pa Tu Manaa معنی کیا ہیں؟

Sco Pa Tu Manaa کے متعدد زبانوں میں مختلف معنی ہیں جن میں ’میں آپ کو مار دوں گا ‘ اور اس سے آپ کو کیا تجربہ ملتا ہے ‘شامل ہیں ۔لیکن ٹوئٹر پر مقبول ہوتے اس ٹرینڈ کو یہ معنی دئیے گئے ہیں کہ ’اس پر آپ کی کیا رائے ہے ‘

Sco Pa Tu Manaa کا استعمال :

سوشل میڈیا پر کوئی بھی تصویرجس پر اپنے دوستوں اور احباب سے رائے جاننا چاہتے ہوں تو Sco Pa Tu Manaa کے کیپشن کے ساتھ شیئر کریں ۔

Sco Pa Tu Manaa کی چند مثالیں:

ٹوئٹر کے ایک صارف نے پاکستان پر اپنے دوستوں سے رائے طلب کی۔

پاکستان ٹیلی ویژن کا معروف ڈرامہ’عینک والا جن‘ پر رائے مانگی گئی۔










یہ میم کسی خاص لفظ پر اپنے خیالات کا اظہار کا موقع دیتی ہے۔

کراچی پر بہت سے لوگوں نے بہترین رائے دی۔





































واٹس ایپ پر رائے دیتے ہوئے ایک صارف نے بتایا کہ انہیں واٹس ایپ پر جواب دینا ای میل کا جواب دینے کے مترادف لگتا ہے ۔


تازہ ترین