• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ پچھلے سال ہمارے ایک عزیز نے حج کیا، حج سے پہلے انہوں نے حج کی سعی کا سوچا ،تاکہ بعد طواف زیارت میں سہولت رہے اور سعی نہ کرنی پڑے، چناںچہ انہوں نے حج کا احرام باندھا ، نفلی طواف اور سعی کی اور اس کے بعد حلق کرکے احرام اتاردیا ، سلے ہوئے کپڑے پہن لیے اورپھر حج کے دن آنے پر حج کا احرام باندھا اور منیٰ وعرفات جاکر حج کرلیا،کیا ان کا حج درست ہوا؟

جواب:۔حج کااحرام باندھنے کے بعد جب انہوں نے سعی کی اوراحرام اتاردیا تو وہ احرام ہی میں رہے اور ان کا احرام اترانہیں۔اس حالت میں انہوں نے احرام کے منافی جو اعمال کیے ،مثلاً حلق کیاہو،سلے ہوئے کپڑے پہنے ہوں ،ان سب جنایات کے بدلے ان پر ایک دم واجب ہے اوران کا حج درست ہوگیا ۔

تازہ ترین