• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکمراں اپنے اندر تبدیلی لا چکے اب عوام کو اپنے اندر تبدیلی لانا ہوگی۔

یہ بات وزیر خارجہ نے پاکستان تحریک انصاف جاپان کے رہنما ملک احسان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم کے کامیاب دورہ امریکہ میں جتنا سرکاری خرچہ ہوا اتنا ماضی میں کسی وزیر اعظم کے دورہ امریکہ میں نہیں ہوا، حکومتی سطع پر سادگی کی اس سے زیادہ مثال اور کیا ہوسکتی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کپتان کی خواہش یہ ہے کہ پوری ٹیم اور پوری قوم تبدیل ہو، پوری قوم کو قوم کے لیے ٹیکس دینا ہوگا اور بطور حکومت ہم یہ یقین دلاتے ہیں قوم کے ٹیکس کا پیسہ ایمانداری سے قوم پر خرچ کیا جائے گا۔

اس موقع پر تحریک انصاف جاپان کے رہنما ملک احسان نے کہا کہ ہمارے لیے یہ بات بھی قابل فخر ہے کہ وزیر خارجہ جیسی شخصیت بھی اب عام مسافروں کی طرح عام فلائٹ پر سفر کرتی ہیں ورنہ ماضی میں وزیر خارجہ کے لیے بھی پورا جہاز عوامی خرچے پر چارٹرڈ کیا جاتا تھا، عوام کے لیے یہ تبدیلی بھی باعث اطمینان ہے۔

انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کی قیادت میں پاکستان نہ صرف تبدیل ہوگا بلکہ جلد ہی ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل بھی ہوگا، ملک احسان نے بھی عوام سے درخواست کی کہ وہ اپنا حقیقی ٹیکس ادا کرکے ملک کی ترقی میں کردار ادا کرکے کپتان کو کامیاب بنانے میں کردار اد ا کریں۔

تازہ ترین