• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور یونیورسٹی کا الحاق شدہ کالجوں کا معیار جانچنے کا فیصلہ

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور یونیورسٹی نے الحاق شدہ سرکاری اور غیر سرکاری کالجوں کا معیار چانچنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت ہر تعلیمی سال ملحقہ کالجوں کے پروگرامز، کورسز، انفراسٹرکچر اور فیکلٹی کا متعین معیارات اور سیلف اسسمنٹ کے ذریعے جائزہ لیا جائے گا۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی سے الحاق شدہ کالجوں کے سربراہان کے لئے آگاہی کانفرنس کا انعقاد کیا گیاڈائریکٹر کوالٹی انہاسمنٹ سیل پشاور یونیورسٹی سیف اللہ خان نےشرکاء کو معیار جانچنے کے چیدہ چیدہ نکات بارے پریذنٹیشن دی اور یقین دلایا کہ مجوزہ اشتراکی عمل سے کالجوں کے معیار کو بلند کیا جائے گا اورایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا جائے گا۔ ادھر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان کی صدارت میں بی اے بی ایس سی کے متبادل ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں پروفیسر شفیق الرحمٰن، رجسٹرار ڈاکٹر زاہد گل، ڈائریکٹر کیمپس مینجمنٹ ساجد علی اور دیگر حکام شریک ہوئے۔ اس موقع پر متبادل ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کے لئے الحاق شدہ کالجوں کو تیار رہنے کی ہدایات جاری کی گئیں اور آئندہ سال سے اعلیٰ تعلیمی کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں بی اے بی ایس سی کو متبادل و مختلف طریقہ کار سے شروع کرنے پر اتفاق رائے کرتے ہوئے ایسوسی ایٹ ڈگری کے نئے ضوابط پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔
تازہ ترین