• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع کونسل پشاور کا بجٹ اجلاس 5 اگست کوطلب

پشاور(نیوز ڈیسک) ضلع پشاور کی مالی سال20 2019ء کا بجٹ اجلاس 5 اگست بروز پیرطلب کیا گیا جس میں ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان بجٹ پیش کرینگے۔ اجلاس 6اور 7اگست کو بھی بجٹ پر بحث کرنے کیلئے جاری رہے گی۔ مالی سال 2019-20ء کے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور کا بجٹ اجلاس کیلئے ضلع کونسل سیکرٹری نے تمام ممبران کو دعوت نامے ارسال کر تے ہوئے ممبران کو اجلاس میں بروقت شرکت کرنے کی استدعاء کی ہے۔تمام الیکڑانک اور پرنٹ میڈیا کے صحافی برادی سے استدعا ہے کہ5اگست پیر کے روز دوپہر 11بجے اجلاس میں کوریج کرنے کے لئے شرکت یقینی بنائے۔
تازہ ترین