• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 9 اگست تک توسیع

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے2018ء کے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 9 اگست تک توسیع کردی۔

ایف بی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع آخری روز بہت زیادہ رش اور آئی آر ایس کے نظام میں خلل کی وجہ سے کی گئی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق سال 2018ء کے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

بیان کے مطابق آخری وقت تک 22 لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد نے گوشوارے جمع کرادیئے ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق ایک ہفتے کی توسیع کے بعد ٹیکس گوشواروں کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

تازہ ترین