• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین لینڈ میں گلوبل وارمنگ کےخوفناک اثرات ظاہر ہوگئے


گرین لینڈ میں24گھنٹے میں گلیشیئرز سے10ارب ٹن برف پگھل گئی، ماحولیاتی تبدیلیوں پردستاویز بنانےوالےفلم میکر کیسپر ہارلوو نے برف پگھلنےکےبعد بہتے ریلےکےمناظرکیمرے میں محفوظ کرلیے۔

اس ماہ کا درجہ حرارت ریکارڈ کرنے کے بعدڈنمارک کےسائنس دانوں کا کہنا ہے کہ رواں سال 31 جولائی کوصرف چوبیس گھنٹےمیں گرین لینڈ میں گلیشیئرز سےدس ارب ٹن برف پگھل گئی، جوایک دن میں اب تک کی ریکارڈ کی گئی سب سےبڑی مقدار ہے۔

ڈینش میٹروولوجیکل انسٹی ٹیوٹ کےآب و ہوا کے سائنس دان روتھ موٹرم کے مطابق گرین لینڈ کی برف موسمِ گرما میں پگھلتی ہے، جو مئی کے آخر میں پگھلنا شروع ہوتی ہے لیکن اس سال یہ برف مئی کے شروع میں ہی پگھلنا شروع ہوگئی، پچھلے چار مہینوں سے مستقل برف پگھلنے کی وجہ سے درجہ حرارت میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔

روتھ موٹرم کے مطابق، صرف جولائی میں گرین لینڈ کی آئس شیٹ نے 197 بلین ٹن برف کھوئی، جو تقریبا 80 ملین اولمپک سوئمنگ پول کے برابر ہےجبکہ گرین لینڈ کی آئس شیٹ پر لگ بھگ 60 فیصد برف کی سطح پگھلتی ہوئی دیکھی گئی ہے۔ 

تازہ ترین