• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان کی کشمیری رہنماؤں کی بگڑتی صحت پر تشویش

جاپان سمیت دنیا بھر سے مقبوضہ کشمیر کے محبوس کشمیری رہنماؤں کی بگڑتی صحت پرتشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

جاپان میں مقیم معروف کشمیری رہنما کشمیر یکجہتی فورم جاپان کے آرگنائزر شاہد مجید ایڈوکیٹ نے محبوس کشمیری مزاحمتی لیڈر و چیئرمین جموں کشمیر لبریشن فرنٹ محمد یاسین ملک کی تہاڑ جیل کے اندر صحت کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ یاسین ملک سمیت دیگر محبوس کشمیری رہنماؤں کے بارے میں تشویشناک خبریں آرہی ہیں، تقریباً 50ہزار بھارتی افواج کے اضافے اور بھارتی مقبوضہ کشمیر میں پولیس کو غیر مسلح کرنے جیسے دیگر اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر دنیا بھر میں مقیم کشمیری خاموش نہیں رہیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جب بھی کوئی خوشی کا تہوار نزدیک آتا ہے تو بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی بڑھ جاتی ہے۔

شاہد مجید نے عیدالاضحی اور یوم پاکستان کے موقع پر بھارتی فوج کی بزدلانہ کاروائیوں کی شدید مزمت کی ہے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے کشمیری لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی گولہ بھاری سے ہونے والے نقصانات پر بھی افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔

تازہ ترین