• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ کیرولائنا میں ایک شخص تیراکی کے بعد ہلاک


امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا میں ایک شخص تیراکی کے بعد ہلاک ہوگیا، اس کی ہلاکت کی وجہ دماغ کھانے والے ’امیبا‘ قرار پائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی ریاست نارتھ کیرولائنا کے واٹر پارک میں ایک ’ایڈی گرے‘ نامی شخص تیراکی کے بعد ہلاک ہوگیا، جسے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسپتال ذرائع نے بتایا کہ ایڈی گرے کی موت کی وجہ دماغ کو کھانے والا ’امیبا‘ ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے مزید بتایا کہ متاثرہ شخص جب واٹر پارک میں تیراکی کررہا تھا تو اس وقت ’دماغ کھانے والا امیبا‘ ناک کے ذریعے ایڈی گرے کے جسم میں داخل ہوا اور اس کے دماغ پر حملہ کردیا، یہی ایڈی گرے کی موت کی وجہ بنا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈی گرے کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ اُن کے شوہر کی موت افسوسناک اور اچانک ہوئی ہے جبکہ یہ ایک دل دہلادینے والا واقعہ ہے۔

واضح رہے کہ یہ مہلک اور انوکھی بیماری ’’نائیجلیریا فولیری‘‘ ہے جو دماغ کو کھانے والے یک خلوی جاندار ’’امیبا‘‘ کی ایک قسم کی وجہ سے ہوتی ہے اور اسے میڈیکل کی زبان میںPAM کہا جاتا ہے۔

امیبا تازہ پانی کی جھیل، دریا اور نارتھ کیرولائنا کے گرم موسمِ بہار میں پایا جاتا ہے، جب کوئی شخص پانی میں تیراکی کرتا ہے یا ڈوبکی مارتا ہے تو’ امیبا‘ ناک کے ذریعے اس شخص کے جسم میں داخل ہوجاتا ہے۔

ابتداء میں امیبا کے حملے سے ’برین ہیمریج‘ جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں اورجسم کے دوسرے حصوں میں بھی دردہونا شروع ہوجاتا ہے، اس کے بعد امیبا ریڑھ کی ہڈی پر حملہ کرتے ہوئے آگے بڑھتا ہے اور دماغ تک پہنچ کر اُسے کھا جاتا ہے، جس سے موت واقع ہوجاتی ہے۔

تازہ ترین