• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اُن کی آمد کے گُن گائیں

رنج و غم کو دُور بھگائیں

مل کر نعتیں سُنیں سنائیں

آؤ مِل کر جشن منائیں

بستی بستی، صحرا صحرا

اُن کی خوشیوں کا ہے ڈیرا

یہ سب دنیا کو بتلائیں

آؤ مِل کر جشن منائیں

جن کو رب ہے چاہنے والا

وہ نبیوں میں سب سے اعلیٰ

پھر کیوں غم سے ہم گھبرائیں

آؤ مِل کر جشن منائیں

ذکرِ نبیؐ ہے لازم سب پر

دعوت دیتا ہے یہ جوہر

دیے جلائیں، بزم سجائیں

آؤ مِل کر جشن منائیں

(سیّد سخاوت علی جوہر)

تازہ ترین