• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہن نے لفٹ میں پھنسے بھائی کی جان بچالی


ترکی میں ایک بچی نے پھرتی کا مظاہرہ کرکے لفٹ میں پھنسے اپنے چھوٹے بھائی کی جان بچالی۔

واقعہ ترکی کے شہر استنبول میں اس وقت پیش آیا جب تین بچے لفٹ میں چڑھے ہی تھے کہ اچانک ایک پانچ سالہ بچے کے گلے میں لٹکی کھلونا رسی لفٹ کے دروازے سے آدھی باہر رہ گئی اور یوں دروازہ بند ہونے کی صورت میں رسی کھنچی اور بچہ اوپر لٹک گیا۔

بچے سے کچھ سال بڑی اسکی بہن نے بروقت اپنے بھائی کو مشکل میں دیکھ کر بروقت اس کی ٹانگ پکڑی اور ایمرجنسی بٹن دبا کر لفٹ روک لی اور بھائی کو پہنچنے والے ممکنہ نقصان سے بچا لیا۔

یوں لمحوں کی دیر کیے بنا اپنے بھائی کو بچاتی بچی کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے۔

تازہ ترین