• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

107 سالہ خاتون نے طویل زندگی کا راز بتا دیا ؟


گزشتہ ہفتے اپنی 107 ویں سالگرہ منانے والی خاتون لوئس سگنور نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی لمبی زندگی کا راز شادی نہ کرنا ہے۔

نیویارک کے چینل ’نیوز آؤٹ لیٹ سی بی ایس 2‘ کے مطابق نیو یارک کے شہر برونز سے تعلق رکھنے والی لوئس سگنور کا کہنا ہے کہ اُن کی طویل زندگی کا راز روزانہ ورزش کے ساتھ ساتھ ہمیشہ صحت مندانہ غذا اور زیادہ تر اطالوی کھانوں کا استعمال کرنا ہے ، مگر اُن کے خیال میں ایک صدی سے زائدزندگی گُزارنے کی اصل وجہ اُن کا غیر شادی شدہ رہناہے۔‘

لوئس سگنور نے بتایا کہ میں ابھی بھی روزانہ ورزش اور میوزک کے ساتھ ڈانس کرتی ہوں، دوپہر کے کھانے کے بعد’ بنگو گیم ‘ کھیلنا بہت پسندہے، میرا سارا دن بہت خوشگوار ہوتا ہے، 107 سال کی عمر میں بھی میں بھرپور متحرک زندگی گزار رہی ہوں‘۔

لوئس سگنو کی بہن کی عمر 102 سال ہے، اپنی عمر کے حوالے سے ان کا کہنا ہے’کاش میں بھی شادی نہ کرتی‘ ۔

لوئس سگنور نے اپنی سالگرہ کے لیے خریدوفروخت بھی خود کی جبکہ اُن کی سالگرہ میں 100 سے زائد افراد نے شرکت کی۔

نیوز آؤٹ لیٹ سی بی ایس2 کے مطابق لوئس سگنور کی طویل عمری کا ایک راز جینیاتی بھی ہوسکتا ہے کیوں کہ اُن کی 102 سالہ بہن ابھی تک زندہ اور بہتر حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ لوئس سگنور اور اُن کی بہن نیویارک میں رہنے والی سب سے عمر رسیدہ خواتین ہیں ۔

اس وقت دنیا کی سب سے عمر رسیدہ 114 سالہ خاتون ’ الیلیا مرفی‘ ہیں جن کاتعلق امریکا سے ہے، مگر وہ نیویارک کے شہر ہارلم میں رہائش پزیر ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین