• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر کے کاموں کی وجہ سے اکثر خواتین کو فیشل کرنے کے لیے پارلر جانے کاوقت نہیں ملتا اور آخر میں یہی سوچتی ہیں چلوں خود ہی گھر پر کرلیتی ہوں۔اس ہفتے ہم آپ کو فیشل کرنے کا طر یقہ بتا رہے ہیں ،اسے آپ باآسانی گھر میں کرکے اپنے حُسن کو دو چند کرسکتی ہیں ۔ کسی بھی قسم کی جلد کلینزنگ کے بغیر صاف ستھری نظر نہیں آسکتی ،کیوں کہ ہمارے چہرے پر بہت زیادہ گرد اور میل جمی ہوتی ہے جو بظاہرنظر تو نہیں آتی لیکن کلینزنگ کے بعد اندازہ ہوتا ہے کہ جلد کتنی میلی تھی۔ کوئی بھی اچھی کلینزنگ ملک یا کریم چہرے پر لگا کر ہاتھوں کی انگلیوں سے دھیرے دھیرے مساج کی طرح کریں نیچے سے اوپر کی جانب اورگالوں پر دائروں کی شکل میں انگلیوں کو گھمائیں۔پیشانی ،ناک ،آنکھیں اور ٹھوڑی پر دونوں ہاتھوں کی پہلی انگلیوں کو باہم ملا کر مخالف سمت میں گھمائیں ۔یہ عمل دس منٹ تک کریں ۔پیالے میں ٹھنڈاپانی بھی ساتھ رکھیں اور وقفے وقفے سے جب کریم چہرے پر جذب ہونے لگے تو ہاتھ اس پیالے میں بھگو کر چہرے پرپھیریں ،بعد ازاں کاٹن پیڈ سے صاف کرلیں ۔اس کے بعد اسکربنگ کریں ۔یہ بھی کلینزنگ کی طرح کی جاتی ہے ،لیکن ناک کے اطراف اور ٹھوڑی پر خاص تو جہ دی جاتی ہے ۔اگر مصروفیت کے باعث آپ مکمل فیشل نہیں کرسکتیں تو صرف اسکربنگ سے بھی جلد چمک دار ہوجاتی ہے۔ اسکرب نہ ہوتو ہاتھوں کو صابن سے اچھی طرح دھو کر خشک کرلیں ۔ اس کے بعد تھوڑی سی کلینزنگ کریم اور نمک لے کر اچھی طرح مکس کر لیں ،پھر اسےچہرے پر لگا کرمساج کریں۔ یاد رکھیں کہ مساج ہمیشہ نیچے سے اوپر کی جانب کرنا چا ہیے ۔یہ عمل دس منٹ تک کریں ۔ اس کے بعد صاف ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں ۔پھر جلد کی مناسبت سے ماسک کا انتخاب کریں ۔گھر میں تیارکردہ ماسک بھی لگا سکتی ہیں ۔ ہم آپ کو ہر قسم کی جلد کے لیے ماسک بنانے کا طریقہ بتا رہے ہیں۔ماسک بنانے کے لیے: ایک کھانے کا چمچہ شہد ،ایک انڈے کی سفیدی ،ایک چائے کا چمچہ دودھ اور تھوڑے سے بادام پیس کر ملا لیں۔ اس ماسک کو چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے پر ٹھنڈے پانی سے صاف کرلیں ۔چہرہ ایک دم چمک اٹھے گا ۔

تازہ ترین