آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ16؍ربیع الثانی1441ھ 14؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

حُسن کو دیں نیا روپ ہر چیز کا استعمال مہارت سے کریں

عید الفطر ہو یا عید الاضحی خواتین کی تیاری عروج پر ہوتی ہے،کیوں کہ خوشیوں بھرے اس تہوار کے موقع پر ایک دوسرے کے گھر وں میں دعوتوں اور ملنے جلنےکا سلسلہ بڑےزور وشور سے جاری رہتا ہے اور یہ سلسلہ عید کے پہلے دن سے شروع ہوتا ہے اورکئی دنوں تک چلتا ہے ۔عید کے اس موقع پر ضرروی ہے کہ دیگر تیاریوں کے ساتھ اپنے چہرے اور میک اپ کو بالکل نظر انداز نہ کیا جائے ۔عید کی دعوتوں میں چہرے کو پر کشش اور حسین بنانے کے لیے ذیل میں موجود باتوں پر لازمی عمل کریں ۔

٭چہرے کی صفائی

یہ تو آپ جانتی ہی ہیںکہ میک اپ سے پہلے چہرے کی کلینزنگ ضروری ہے ۔کسی بھی معیاری فیس واش سے ایک منٹ تک نرمی سے چہرے کا مساج کرنے کے بعد پانی سے چہرہ دھو لیں ۔اب کلینزنگ لوشن نقطوں کی صورت میں چہرے پر لگاکر اچھے سے ملیں اور تھوڑی دیر بعد روئی سے اچھی طر ح صاف کرلیں ،اس طر ح چہرے کامیل صاف ہو جائے گا اور رنگت بھی دمک اٹھے گی ۔خشک جلد کی حامل خواتین میک اپ کرنے سے پہلے کسی اچھی کریم کا استعمال ضرورکریں ۔

٭بیس

اپنی رنگت کی مناسبت سے فائونڈیشن بیس بنائیں ۔اگر آپ گردن کی رنگت سے ملتا کریمی یا اسٹک فائونڈیشن کا انتخاب کریں گی تو زیادہ بہتر ہو گا ۔اسٹک لگاتے وقت اس بات کاخاص خیال رکھیں کہ اسے ایک تہہ میں نہیں لگا یا جاتا ،بیس کو لگانے کے لیے انگلیوں کی پوروں یا اسفنج کو ہلکا سا گیلا کرکےپھیلا کرلگائیں ،اس کو گالوں کے تھوڑا اوپر سے لے جاکر پھیلائیں ۔یاد رکھیں کہ کانوں اور گردن پر بھی فائونڈیشن لگانا ضروری ہے ۔

٭کنسیلر

جن خواتین کے آنکھوں کے نیچے گہرے حلقے ہوں، وہ وہاں لازمی کنسیلر لگائیں۔ چہرے کی جھائیوں اور داغ دھبوں کو کنسیلر کی مدد سے چھپایا جا سکتا ہے۔

٭ فیس پاؤڈر

ان سب کے بعد چہرے پر برش کی مدد سے لوز پائوڈر لگائیں ۔پائوڈر کا استعمال چہرے کی رنگت کے مطابق بھی کیا جاسکتا ہے ۔میک اپ پر دھبوں سے بچنے کے لیے برش

کی مدد سے چہرے کا فالتو پائوڈر صاف کرلیں ۔لوز پائودر کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ وہ بیس کودیر تک خراب نہیں ہونے دیتا۔

٭بلش آن

بلش آن ہمیشہ گالوں کی ہڈی سے اوپر کی طرف لگائیں۔ بہت زیادہ پھیلا کر لگانے سے چہرہ بھدا لگنے لگتا ہے، اس لیے اسے لگاتے ہوئے ذرا احتیاط کیجیے۔ بلش آن کا انتخاب کرتے ہوئے قدرتی رنگوں کو اہمیت دیجئے۔

٭ہائی لائٹس

رات میں ہونے والی دعوت کی تیاری میں ہائی لائٹس کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ چہرے کے ابھاروں مثلاً گالوں کی ہڈی، ناک اور تھوڑی پر ہلکے ہاتھوں سے ہائی لائٹر یا شائنر لگانے سے چہرہ چمک اُٹھتا ہے۔

٭آنکھوں کامیک اپ

کسی بھی قسم کے میک اپ میں سب سے زیادہ اہمیت کا حامل آنکھوں کا میک اپ ہوتا ہے۔ رات کے لیے کیے جانے والے پارٹی میک اپ میں ہمیشہ گہرے یا اسموکی رنگوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم دن کی تقریب میں ہلکے اور ٹھنڈے رنگوں کے آئی شیڈ استعمال کرنا چاہییں۔ کپڑوں کی رنگت کی مناسبت سے بھی آئی شیڈ زکا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔ جو ایک رنگ یا دو رنگوں پر بھی مشتمل ہو سکتا ہے۔ آنکھوں پر اپنی پسندکاشیڈ لگانے کے بعد کافی دیر تک بلینڈ کریں ۔بھنوئوں کے نچلے حصے پر ہلکا رنگ استعمال کریں ۔اگر آپ نیچرل لُک ہی رکھنا چا ہتی ہیں تو زرد اور سنہری رنگت کا استعمال زیادہ اچھا رہے گا ۔اب آئی لائنر لگائیں ۔ دن کی دعوت میں بر ائون رنگ کا لائنر بھی لگا سکتی ہیں ۔

٭مسکارا

اس کے بغیر آنکھوں کا میک اپ کچھ ادھورا سا لگتا ہے ۔ایک بار لگانے کے بعد جب مسکارا سوکھ جائے تو برش کو اوپر کی جانب خم دیتے ہوئے دوسرا کوٹ لگائیں ۔اس طر ح پلکیں گھنی اور نوکیلی لگیں گی۔

٭لپ اسٹک

اس کا انتخاب اگر کپڑوں کی مناسبت سے کیا جائے تو زیادہ اچھا ہوتا ہے ۔اگر میچنگ کا رنگ نہیں ہے تو ہلکا بر ائون یا ہلکا گلابی بھی لگایا جاسکتا ہے ۔لپ اسٹک لگانے سے پہلے ہونٹوں پر ہلکی سی گلیسرین لگانے سے نمی بر قرار رہتی ہے ،اب فائونڈیشن کی تہہ لگا کر لپ پینسل سے آئوٹ لائن بنائیں ۔موٹے ہونٹوں پر اندر کی طر ف اور پتلے ہونٹوں پر باہر کی طر ف لائن بنائیں ۔لپ پینسل کے مقابلے میں لپ اسٹک تھوڑے ہلکے رنگ کی لگائیں ۔اب آخر میں اپنی پسند کا ہیئر اسٹائل بنا لیں ۔

نصف سے زیادہ سے مزید