• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تہوار ہو ،میک اپ نہ کریں، لیکن اس تہوار پر میک اپ ذرا ہٹ کر ہوگا

عید کے موقع پر اکثر خواتین کو یہ پریشانی ہوتی ہے کہ کیسا میک اپ کریں جو وقت بھی کم لے اور چہرے کو بھی حسین بنادے ۔اس ہفتے ہم آپ کو چند ایسے میک اپ کے بارے میں بتا رہے ہیں جو وقت بھی کم لے گا اور چہرے کو بھی حسین بنادے ۔عید کی دعوتوں میں ان کو ضرور آزمائیں گا ۔

لائٹ میک اپ

تیز گرمی میں پسینہ سارے میک اپ کو خراب کر دیتا ہے، اس لیے جتنا لائٹ میک اپ کیا جائے اچھا ہے۔اس کے لیے بہتر یہ ہے کہ پہلے چہرے کو صا ف پانی سے اچھی طرح دھوئیں پھر خشک کر کے لائٹ بیس لگائیں، لائٹ لپ اسٹک ، لائٹ بلش آن اور لائٹ جیولری پہنیں اس سے گرمی کا احساس بھی کم ہوگا اور چہرہ بھی خوبصورت لگے گا۔

ڈارک میک اپ

کچھ خواتین کو ڈارک میک اپ پسند ہوتا ہے۔ اگر آپ کا رنگ صاف ہے توڈارک لپ اسٹک، ڈارک آئی لائنراور ڈارک بلش آن کااستعمال کریں جوآپ کی شخصیت کو مزید نکھارے دے گا ۔

گولڈن میک اپ

اگر آپ کا رنگ صاف ہے اور آپ کو رات کی دعوت پر جانا ہے تو گولڈن میک اپ آپ کو مزید حسین بنا سکتا ہے۔ گولڈن میک اپ مخصوص رنگوں کے میک اپ کو کہا جاتا ہے۔اس میں میک اپ بیس فائونڈیشن، بلش آن آئی شیڈو کٹ، بلیک آئی لائنر، بلیک مسکارا، لپ اسٹک اور میک اپ برش استعمال کیا جاتا ہے۔

واٹر پروف میک اپ

واٹر پروف میک اپ کی با ت ہی الگ ہے ،خاص طور پر جب گرمی تھوڑی زیادہ ہو ۔اس کا طر یقہ یہ ہے کہ ٹشو پیپر سے چہرے کو صاف کرنے کے بعد کسی کپڑے وغیرہ میں ڈال کر دس سے پندرہ منٹ تک ملیں ۔اس کے بعدچہرے کو پانی سے دھوکر تولیہ سے خشک کرلیں ،پھر کسی بھی معیاری کلینزنگ سے چہرہ صاف کریں اور اس کے بعد میک اپ کرلیں ۔

نیچرل میک اپ

اس میک اپ کی خاص بات یہ ہے اس کو کرنے کےبعد یہ پتا ہی نہیں چلتا کہ میک کیا ہوا ہے یا نہیں۔ میک اپ جلد کے ساتھ ایسا مکس ہوجاتاہے کہ اندازہ کرنا مشکل ہوجاتاہے۔ بعض خواتین نیچرل میک اپ کرنا ہی پسند کرتی ہیں ۔عید کے موقعے پر وہ خواتین آنکھوں پر لائٹ بلیو یا خاکستری شیڈ لگا کر اپنا نیچرل لک برقرار رکھ سکتی ہیں ۔ 

تازہ ترین