• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے سب سے سینئر کرکٹرز شعیب ملک اور محمد حفیظ کو سنٹرل کنٹریکٹ جاری نہیں کیا گیا ہے جس کے بعد دونوں کے کیرئیرز پر سوالات اُٹھ رہے ہیں۔

شعیب ملک اب بھی ٹی ٹوئینٹی کھیلنا چاہتے ہیں۔ کپتان سرفراز احمد، بابر اعظم اور یاسر شاہ کو اے کٹیگری میں رکھا گیا ہے۔ اظہر علی کو اے سے بی کٹیگری اور ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے والے محمد عامر کی سی کیٹیگری میں تنزلی ہوگئی ہے۔

پی سی بی نے جمعرات کو سیزن 2019-20 کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ جاری کردئیے۔پی سی بی نے19 کھلاڑیوں کو نیا سنٹرل کنٹریکٹ جاری کیا ہے۔ نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے معاوضوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

گزشتہ سال سنٹرل کنٹریکٹ 33 کھلاڑیوں کو دئیے گئے تھے۔ کٹیگری اے میں سرفراز احمد، بابر اعظم اور یاسر شاہ شامل ہیں کٹیگری بی میں اسد شفیق، اظہر علی، حارث سہیل، امام الحق، محمد عباس، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور وہاب ریاض شامل ہیں جبکہ کٹیگری سی میں عابد علی، حسن علی، فخر زمان، عماد وسیم، محمد عامر، محمد رضوان، شان مسعود اور عثمان شنواری کو رکھا گیا ہے۔

نیا سنٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی 2019 سے 30 جون 2020 تک نافذ العمل ہوگا گزشتہ 12 ماہ میں کھلاڑیوں کی فٹنس، کارکردگی اور آئندہ سیزن میں قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے نیا سنٹرل کنٹریکٹ جاری کیا گیا ہے۔

پی سی ی کا کہنا ہے کہ دو سابق کپتانوں محمد حفیظ اور شعیب ملک کو سنٹرل کنٹریکٹ جاری نہیں کیا گیا تاہم دونوں کھلاڑی قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔

دوسری جانب ایم ڈی وسیم خان کا کہنا ہے کہ ہم نے نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے معاوضوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے، پی سی بی نے آئندہ سیزن کے لیے بلند اہداف رکھے ہیں۔ہم نے سنٹرل کنٹریکٹ کے حصول کے لیے معیار بلند کیا ہے۔

ایم ڈی پی سی بی نے کہا کہ پراعتماد ہیں کہ سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑی اپنی کارکردگی سے ہمیں اپنے اہداف حاصل کرنے میں مدد دیں گے۔

تازہ ترین