• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بھارتی صحافی نے مودی کی مخالفت میں آواز اٹھادی


بھارت میں غیرجانبدار لکھاری کی حیثیت سے پہچان رکھنے والی صحافی برکھادت نے بھی مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی کے خلاف آواز اُٹھا دی۔

دنیا بھر میں جہاں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی کی پُرزور مذمت کی جارہی ہے وہیں بھارتی خود بھی مودی سرکار کے اس عمل کی شدید مخالفت کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں نافذ کرفیو کے دوران لی گئیں تصاویر بھارتی صحافی برکھادت نے ٹوئٹر پر شیئر کیں جس میں انہوں نے لکھا کہ ’لوگ سہمے ہوئے ہیں۔‘ 

انہوں نے مزید لکھا کہ آرٹیکل70 کا خاتمہ تازہ دھچکا ہے، لوگ اس کے اثرات کی سنگینی کا اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں، اصل امتحان تو اس وقت ہوگا جب عید کے بعد کرفیو اٹھایا جائے گا، فون کھولے جائیں گے۔

برکھادت مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر اپنے ٹوئٹس سے مؤقف واضح کرتے دکھائی دے رہی ہیں۔


تازہ ترین
تازہ ترین