• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے مکی آرتھر، اظہر محمود، گرانٹ فلاور اور گرانٹ لوڈن کی سبکدوشی کے بعد نئے کوچز کی تقرری کا کام تیز کردیا ہے۔


پاکستان کرکٹ بورڈ ہیڈ کوچ بیٹنگ کوچ، بولنگ کوچ اور اسٹرینتھ اور کنڈیشننگ کوچ کے لئے جمعے کو اشتہار دے رہا ہے، درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 23 اگست مقرر کی گئی ہے۔

پی سی بی میں 3 سال گزارنے کے بعد مکی آرتھر کا پاکستان میں قیام مکمل ہو گیا ہے، مکی آرتھر آج شب لاہور چھوڑ دیں گے، وہ پی سی بی کے فیصلے سے مایوس ہیں۔

مکی آرتھر کو پی سی بی حکام 15 ماہ کی توسیع دینے کا وعدہ کرچکے تھے، لیکن کرکٹ کمیٹی نے انہیں متفقہ طور پر تبدیل کرنے پر اتفاق کیا، جس کے سامنے احسان مانی نے بھی ہتھیار ڈال دیئے۔

مکی آرتھر کو معاہدے میں توسیع نہ دینے کا گزشتہ روز اعلان کیا گیا تھا۔

بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور جمعے کو روانہ ہوں گے، گرانٹ فلاور بھی معاہدے میں توسیع نہ ملنے والے کوچز میں شامل تھے، وہ پانچ سال پاکستان ٹیم کا حصہ رہے۔

ٹرینر کی جگہ اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کا عہدہ متعارف کرایا جارہا ہے۔

تازہ ترین