• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’صباء قمر انتہائی منجھی ہوئی اداکارہ ہیں‘

نامور اداکار و میزبان یاسر حسین کا کہنا ہے کہ اداکارہ صباء قمر انتہائی منجھی ہوئی اداکارہ ہیں، وہ فن کی باریکیوں کو اچھی طرح سمجھتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار یاسر حسین نے اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ صباء قمر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صباء قمر انتہائی منجھی ہوئی اداکارہ ہیں، ان کے ساتھ فلم میں کام کرکے احساس ہوا کہ وہ فن کی باریکیوں کو اچھی طرح سمجھتی ہیں۔


دوران گفتگو انہوں نے مزید کہا کہ صباء قمر اپنے کام میں انتہائی سنجیدگی دکھاتی ہیں جس نے مجھے بڑا متاثر کیا ہے ۔ فلم ’لاہور سے آگے‘ کی ریلیز کے بعد مجھے عوامی حلقوں میں پذیرائی ملی۔

ایک سوال کے جواب میں یاسر حسین نے کہا کہ شاید ہی ایسا کوئی فنکار ہوگا جس کے دل میں سپر اسٹار بننے کی خواہش موجود نہیں ہوگی، انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہو ں میرا نام اُن فنکاروں کی فہرست میں شامل ہو جائے جنہیں پرستار عزت و احترام دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار یاسر حسین اکثر ہی اپنے متنازع بیان کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں، کبھی وہ ماہرہ خان کو اداکاری سیکھنے کی تلقین کرتے نظر آتے ہیں تو کبھی اداکارہ ہانیہ عامر کو ’دانے دار‘ جیسے الفاظ کہتے سنائی دیتے ہیں۔


کچھ ہفتے قبل لکس سٹائل ایوارڈز کی تقریب کے دوران اداکار یاسر حسین نے ساتھی اداکارہ اقراء عزیز کو گھٹنوں پر بیٹھ کر شادی کی پیشکش کی جس پر اداکارہ نے ہاں کہا تویاسر حسین نے جذبات میں آکر انہیں گلے لگا لیا اور اُن کے گال پر بوسہ دیا۔ اس کی ویڈیو منظر عام پر آئی تو صارفین کی جانب سے جوڑے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔


صرف یہی نہیں بلکہ چند روز قبل وہ اداکار عمران عباس اور احمد علی بٹ کے ساتھ بھی سوشل میڈیا پر شہری جنگ لڑتے دکھائی دیے تھے۔

تازہ ترین