• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مویشی منڈی میں گڈو اور پپو سب کی توجہ کا مرکز


حیدرآباد کی مویشی منڈی میں جانور تو بہت ہیں لیکن روزانہ 6 کلو دودھ پینے والے 6،6 فٹ کے گڈو اور پپو سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

عید الاضحیٰ کے حوالے سے ہٹڑی بائی پاس پر قائم مویشی منڈی میں ملک بھر سے ایک سے بڑھ کر ایک جانور فروخت کے لئے لائے گئے ہیں لیکن مویشی منڈی میں گڈو اور پپو نام کے 6،6 فٹ اونچے سفید اور کتھئی رنگ کے بیل سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

جن کے مالک کا کہنا ہے کہ دونوں بیلوں کو روزانہ 6، 6 کلو دودھ پلانے کے ساتھ دیگر لوازمات پیش  بھی کئے جاتے ہیں۔

تازہ ترین