آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ15؍ذوالحجہ 1440ھ 17؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


معروف اداکار میکال ذوالفقار کی فلم’شیر دل‘ 14اگست پر ایک بار پھر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

میکال ذوالفقار نے یہ بات سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

اس سے قبل مذکورہ فلم 23مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنی تھی، جسے شائقین نے بہت پسند کیا اور اب یہ ایک بار پھر جشن آزادی کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم کی کاسٹ میں میکال ذوالفقار، حسن نیازی، ارمینہ رانا خان اور سبیکا امام شامل ہیں۔

واضح رہے کہ یہ فلم پاکستان ایئر فورس کے جوانوں پر مبنی ہے جس کے ہدایت کار اظفر جعفری ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید
ویڈیو رپورٹس سے مزید