• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


جیو ٹی وی کے ڈرامہ’خانی‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ ثناء جاوید نے معروف سماجی سائٹ ٹوئٹر جوائن کر لیا جس کےذریعے وہ اپنے مداحوں سے رابطے میں رہیں گی۔

اس سے قبل اداکارہ کا سوشل میڈیا انسٹاگرام اور فیس بُک پر ہی آفیشل اکاؤنٹ تھا تاہم انہوں نے اب ٹوئٹر بھی جوائن کرلیا۔

ثناء جاوید نے اپنے انسٹاگرام پر اپنے ٹوئٹر پروفائل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے با لآخر ٹوئٹر جوائن کر لیا۔


انہوں نے اپنے انسٹاگرام فالورز کو ٹوئٹر پر بھی فالو کرنے کا کہا ۔

واضح رہے کہ ڈرامہ خانی میں ثناء جاوید کے ساتھ فیروز خان نے مرکزی کردار ادا کیا۔ 

اس ڈرامہ کو بے شمارایوارڈز حاصل کرنے کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر بے حد پزیرائی ملی جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اب ڈرامہ خانی دنیا کا جانا مانا ویڈ یو اسٹریمنگ نیٹ ورک ’نیٹ فلیکس‘ پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ ثناء جاوید ان دنوں ڈرامہ سیریل’ ڈر خدا سے‘ میں دکھائی دے رہی ہیں۔ ثناء جاوید پاکستانی فلم ’مہرالنساء وی لب یو‘ میں دانش تیمور کے ساتھ بھی کام کر چکی ہیں اور ٹیلی فلم ’دینو کی دلہنیا‘ میں فیروز خان کے ساتھ بھی جلوہ دکھا چکی ہیں۔

تازہ ترین