• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارت کی جانب سے کشمیر کے انضمام کی کوشش اور مقبوضہ ریاست میں بھارتی مظالم کے خلاف ہیوسٹن میں بھارتی قونصلیٹ کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا.

مظاہرین نے مختلف بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کی آزادی اور اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا تھا.

پاکستانی نژاد امریکی شہری کشمیر کی آزادی اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حوالے سے نعرے لگا رہے تھے۔

مقررین نے کہا بھارت کی جانب سے کشمیر کے انضمام کی کوشش اقوام متحدہ کی قراردادوں کی توہین ہے،عالمی برادری اس کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلائے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ کشمیر میں کرفیو لگا کر عوام کو گھروں میں محصور کردیا گیا ،72سال سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کا اقوام متحدہ کی رپورٹس میں بھی اعتراف کیا گیا ہے ۔عالمی ادارے بھارت کو ظلم سے روکیں۔

مظاہرے کوفرینڈز آف کشمیر کی چیئرپرسن غزالہ حبیب اقبال شیخ ،ڈاکٹراشرف عباسی، سہیل سید ہارون، سید طارق خواجہ اختر، عبداللہ گلفراز خان ،نعیم راجہ عاطف خان، پرویز اقبال شوکت اور دیگر پاکستانی نژاد امریکی شہریوں نے آرگنائز کیا۔

تازہ ترین