آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 20؍ربیع الاوّل 1441ھ 18؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز
HL7  کے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد
صحت کے نئے عالمی معیار HL7 پر ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکاء کا گروپ فوٹو

صحت اور دیکھ بھال عالمی سطح پر عوام اورحکومتوں کا اہم مسئلہ ہے۔ عالمی سطح پر صحت کے معیارکو فروغ دینے والا ایک بین الاقوامی معیارHL7 ہے۔اس حوالے سے گزشتہ دنوں نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ ڈاکٹر شریف اللہ خان (اسکول آف الیکٹریکل انجینئرنگ اینڈ کمپیوٹر سائنس ، NUST) اور ڈاکٹر حافظ فاروق احمد نے HL7 انٹرنیشنل سے وابستہ HL7 پاکستان کا جائزہ دیا اور HL7 معیار کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

HL7  کے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد
ڈاکٹر حافظ فاروق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے

اس موقعے پرڈاکٹر مقبول حسین (سیجنگ یونیورسٹی کوریا) نے کلینیکل سپورٹ سسٹمز اور کلیدی معیاری کوششوں سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ڈاکٹر سید احمد چن (ڈائریکٹر ہیلتھ کیئر انفارمیٹکس سینٹ جان یونیورسٹی نیو یارک ،یو ایس اے) نے ری پروڈکشن کے لئے بایومیڈیکل بگ ڈیٹا کی ایف اے آئی آر شیئرنگ کے بارے میں کانفرنس کے شرکاء سے اظہار خیال کیا۔اسپیکرز نے HL7 معیارکی اہمیت کے ساتھ ساتھ امریکا میں اس کے مستقبل کے مواقع کے بارے میں اپنے خیالات ظاہر کیے۔

بلادی سے مزید