• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستانی فلم اسٹار شان شاہد نے قومی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا کہ یومِ آزادی پر ہمیں اپنے قومی ہیروز کو یاد رکھنا چاہئے۔ 

شان نے اردو کے معروف ادیب، شاعر، افسانہ نگار کو خراج عقیدت پیش کیا۔ 


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے میڈم نورجہاں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی آواز اب تک ہمارے کانوں میں رس گھولتی ہے اور ہمارے دل کے نہاں خانوں میں محفوظ ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 1965میں میڈم جس طرح پاک فوج کے ساتھ اپنے وطن کی محبت سے سرشار ملی نغموں کے ذریعے کھڑی رہیں وہ اپنی مثال آپ ہے۔ میڈم ہماوا فخر اور وقار ہیں لیکن افسوس کہ اب ہم انہیں دیکھ نہیں سکتے۔

اداکار نے شہنشاہ غزل مہدی حسن کو بھی یاد رکھا۔













شہنشاہ قوال اور موسیقی کے بے تاج بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان کو بھی شان نے جشنِ آزادی کےموقع پر یاد کیا۔












دنیائے اسکواش کے عظیم ترین کھلاڑی اور سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان کے لئے بھی ٹوئٹ کیا۔













قومی ہاکی ٹیم کے کپتان اور ہاکی کے مایہ ناز کھلاڑی سہیل عباس کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ 

قومی ہیروز کا ذکر ہو اور ماضی کے مشہور اداکار اور چاکلیٹی ہیرو کا خطاب پانے والے رومینٹک ہیرو وحید مراد کا تذکرہ نہ ہو ناممکن سی بات ہے۔













پاکستان فلم انڈسٹری میں کئی کامیاب فلموں میں لازوال کردار ادا کرنے والے لیجنڈ اداکار محمد علی کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا۔ 


تازہ ترین