• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


آپ نے ڈانس کی کئی پرفارمنس دیکھی ہوں گی لیکن جناب یہاں تو جانور بھی ڈانس کرنے کے شوقین نکلے۔

یقین نہیں ویڈیو میں نظر آنے والے اس ریچھ کو ہی دیکھ لیں جو کسی ماہر ڈانسر کی طرح رقص کرنے میں مصروف ہے۔

یہ مناظر رومانیہ کے وائلڈ لائف پارک میں دیکھیےگئے جہاں ایک ریچھ بڑے سے پتھر سے اپنی کمر ایسے کھجا رہا تھا کہ جیسے رقص کر رہا ہو۔

یوں اپنی دُھن میں مگن ریچھ کے دلچسپ انداز پر وہاں موجود افراد بیحد محظوظ ہوئے اور یہ مناظر اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے۔

تازہ ترین