• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش، نیشنل اسٹیڈیم کی ناقص تعمیرات کا بھانڈا پھوٹ گیا، چھتیں ٹپکنے لگیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گذشتہ سال نیشنل اسٹیڈیم کی تعمیر مکمل ہوئی تھی۔ دوسری بارش نے ناقص کنسٹرکشن کی قلعی کھول دی۔نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین وآرائش کےمنصوبےمیں ڈیڑھ ارب روپے سے زائد رقم خرچ ہوئی تھی لیکن پہلے سال کی مون سون بارشوں نے ناقص تعمیرات کا بھانڈا پھوڑ دیا۔، نیشنل اسٹیڈیم کی تعمیر نو اور مرمت کی قلعی کھل گئی ۔کراچی میں بارشیں ، نیشنل اسٹیڈیم کی وی آئی پی باکسز کی چھتیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔تعمیر کے6 ماہ بعد ہی وی آئی پی باکسز ناکارہ ہوگئےہیں۔تیس باکس چھ ماہ قبل مکمل ہوئے تھے وی آئی پی باکس میں بارش کا پانی داخل ہوگیا۔ وی آئی پی باکسزکی فارسلینگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، کئی جگہوں سےغائب ہوگئی ہے۔نئی چھتیں اوروی آئی پی باکسزکی چھتیں ٹپکنے لگیں ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ باکسز کو اصل شکل میں لانے کے لئے بھاری اخراجات کرنا ہوں گے۔بیشتروی آئی پی باکس میں بارش کا پانی داخل ہوگیا۔جنگ نے دس دن قبل ہونے والی بارش کے موقع پر پہلی بار حکام کی توجہ دلائی تھی لیکن پی سی بی حکام کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی اور دوسری بارش نے صورتحال مزید خراب کردی۔اس سال پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب سمیت کم از کم نو میچ کراچی میں کرانے کی منصوبہ بندی کی ہوئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی ہیڈ کوارٹر براہ راست تزین و آرائش کے اس کام کی نگرانی کررہا تھا۔

تازہ ترین