آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ16؍ربیع الثانی1441ھ 14؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

والی بال، پاکستان کو سیمی فائنل میں شکست

کراچی(اسٹاف رپورٹر) میانمار میں کھیلی جانے والی ایشین انڈر23والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان سیمی فائنل میں بھارت سے2.1سے ہار گیا، پاکستان کی ٹیم اتوار کو تیسری پوزیشن کیلئے جاپان سے کھیلے گی، سیمی فائنل میں پاکستانی کھلاڑیوں نے پہلے سیٹ میں25.21سے کامیابی حاصل کی تاہم اگلے دونوں سیٹ میں پاکستانی کھلاڑی متحد ہوکر نہ کھیل سکے اور انہوں نے اسکورنگ کے کئی مواقع ضائع کردئیے جس کی وجہ سے انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، بھارت نے اگلے دونوں سیٹ میں 25,16اور25,22سے فتح حاصل کر لی، پاکستان والی بال فیڈریشن کے مطابق قومی ٹیم نے ایونٹ میں اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کیا،بھارت کے خلاف کھلاڑیوں نے کچھ غلطیاں کیں جس کی وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا،پاکستان نے پہلی بار سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی جو خوش آئند بات ہے۔

اسپورٹس سے مزید