کراچی(اسٹاف رپورٹر)انگلش بلاسٹ ٹی ٹوئینٹی کرکٹ میں پاکستان کے بابر اعظم کی دھواں دار فارم جاری ہے۔بابر اعظم نے سمرسیٹ کی جانب سے ہمپشائر کیخلاف شاندار سنچری اسکور کی ۔بابر اعظم نے 55گیندوں پر ایک سو دو رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستانی اسٹار کی اننگز میں سات چوکے اور چھ چھکے شامل تھے۔بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں بابر نے آٹھ میچز میں 425رنز بنالئےہیں۔