• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ووسٹر میں ہونے والی موسلا دھار باریش کے باعث ورلڈ ڈس ایبیلٹی ٹی ٹوئینٹی سیریز کے نہ ہونے والے میچز کا ترمیم شدہ شیڈول جاری کردیا۔ نئےشیڈول کے مطابق 11 اگست کو صبح 11 بجے میزبان انگلینڈ کا مقابلہ انڈیا سے کڈر مینسٹر سی سی گرائونڈ پر ہوگا، جبکہ 12 اگست کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا صبح 11 بجے کڈر مینسٹر گرائونڈپر ہی ہوگا۔ اسی روز اسی گرائونڈ پر 3 بجے بنگلہ دیش کو میزبان انگلینڈ کا چیلنج درپیش ہوگا۔ 13 اگست کو ووسٹر گرائونڈ پر ہوگا۔ ایونٹ میں اب تک افغانستان اپنے چاروں مکمل کرچکا ہے 3 کامیابی اور ایک میچ میں شکست کے بعد اس کے 6 پوائنٹس ہے،بھارت نے 2 میچ کھیلے اور دونوں میں کامیابی کے ساتھ 4 پوائنٹس ہیں جبکہ انگلینڈ نے 2 میچیز میں ایک فتح اور ایک ناکامی کے ساتھ 2 پوائنٹس ہیں اور پاکستان کے نے 3 میچوں میں ایک کامیابی ہے۔
تازہ ترین