• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کو جیل میں اے سی اور مشقتی سمیت دیگر سہولتیں میسر ہیں، پنجاب حکومت

لاہور(آئی این پی ) پنجاب حکومت نے نوازشریف کو جیل میں دی گئی سہولتوں سے متعلق شہبازشریف کے خط کا جواب د یتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کو جیل میں ائیرکنڈیشن، ہیٹر اور مشقتی سمیت دیگر سہولیات میسر ہیں۔ ڈاکٹر اور دیگر طبی سہولتیں بھی فراہم کی جارہی ہیں، گھر سے کھانا منگوانے اور اہل خانہ سے ملاقات کی بھی اجازت ہے،تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے چیف سیکریٹری کے نام خط میں نواز شریف کو جیل میں فراہم کی گئی سہولتوں سے متعلق وضاحت مانگی تھی جس کے بعد چیف سیکریٹری نے خط محکمہ داخلہ کو ضروری کارروائی کے لیے بھجوا دیا تھا۔
تازہ ترین