• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دل دل کی آواز پاکستان زندہ بادکوپاکستان کےپہلےملی نغمے کا اعزازحاصل،یوٹیوب پر2کروڑلوگوں نےدیکھا

لاہور (عمران احسان) دل دل کی آواز پاکستان زندہ بادنے پاکستان کےپہلے ملی نغمے کا اعزاز حاصل کرلیا جسے یوٹیوب پرلگ بھگ 2کروڑ لوگوں نے دیکھ لیا۔ملی نغمہ کو عالمی شہر ت یافتہ گلوکاروموسیقار ساحرعلی بگا نے اپنی آواز دی،میجرعمران رضا نے اس کے بول تحریرکئے ۔آئی ایس پی آر نے22 مارچ 2019 کویہ ملی نغمہ ریلیز کیا تھا اورمحض 5ماہ میں یہ دو کروڑ کے لگ بھگ ہٹس لیکر پاکستانی ملی نغموں کی تاریخ میں پہلے نمبرپر آگیا ہے۔جنگ سےخصوصیگفتگو کرتے ہوئےساحر علی بگا نےبتایا پاکستا ن ائیرفورس کا نیا ملی نغمہ 14 اگست کوریلز کیا جارہا ہے،اس میں تقسیم ہند سمیت بھارت کےدو جیٹ طیارے گرائے جانے کے مناظر بھی شامل ہیں۔شاعری میجر عمران رضا کی ہے،گیت کے بول یہ ہیں آزاد تو کر پرواز ہمیشہ،آزاد رہے تیرا خواب ہمیشہ ،جاکر مشکل سے یہ کہہ دے جو کرنا ہے چاہے کرلے۔ساڑھے 4 منٹ دورانیے کی اس ملی نغمے کو آواز اور موسیقی ساحر علی بگا نے دی ہے،ملکی حالات کے پیش نظر 14 اگست کو آئی ایس پی آر نے نیا ملی نغمہ ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،امکان ہے کہ اب یہ گیت6 ستمبر کو ریلیز کیا جائیگا، نیا ملی نغمہ راحت فتح علی خان کی آواز میں ریکارڈ کرلیا گیا ہے ۔
تازہ ترین