
ہیں۔ حیدرآباد میں دن بھر جاری رہنے والی بارش کے باعث 80 فیصد شہر کی بجلی بند اور نشیبی علاقے سڑکیں اور گلیاں پانی میں ڈوب گئیں۔ تیز آندھی اور طوفانی ہواؤں کیساتھ موسلادھار بارش کےباعث شہری اور نواحی علاقوں میں درجنوں درخت اور سائن بورڈ گرگئے۔ حیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ ریجن کے 89 فیڈر بارش اور ٹیکنیکی خرابیوں کے باعث بند ہیں۔شہری علاقوں میں بجلی میں بھی بجلی کی فراہمی متاثر ہے تاہم اسے جلد بحال کردیا جائیگا۔ہفتہ کی شام 5 بجے سے شروع ہونے والا سلسلہ رات گئے تک جاری تھا ،جسکے دوران لطیف آباد،قاسم آباد،پھلیلی،پنیاری سمیت کچی آبادیوں،اہم شاہراہوں اور گلیوں میں پانی کی بھاری مقدار جمع ہوگئی۔ ٹنڈوآدم شہر اور اسکے گرد نواح میں گزشتہ رات اور آج دن میں تیز طوفانی ہواؤں کی وجہ سے متعدد شہر کے مختلف مقامات پر لگے ہوئے سائن بورڈ اور درخت اکھڑنے اور کچے مکانات کی چھتیں گرنے کی اطلات موصول ہوئیں جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا. جبکہ مٹی کے طوفان کے سبب شہری خوف کے عالم میں مبتلا ہوگئے طوفان کی شدت کے سبب بجلی کا نظام دھرم بھرم ہوگیا اور 132kv کی لائین میں خرابی کے سبب شہریوں کو چھ گھنٹے بجلی سے محروم رہنا پڑا حیسکو حکام کے مطابق طوفان کے باعث جانب موسلاد بارش کے سبب سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ہفتہ کو علی الصباح خیرپورناتھن شاہ میں اچانک بارش پڑنے کا سلسلہ شروع ہوا جو وقفہ وقفہ سے جاری رہا ۔ ککڑ، تھرڑی جادو شہید اور دیگر مقامات پر تیز بارش پڑ نے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔جھڈو سمیت گردونواح میں جمعہ کی شام سے شروع ہونے والی بارش آگلے دن ہفتہ کے روز بھی جاری رہی۔جھڈو میں بارش نے ہر طرف جل تھل کر دیا اور مین شاہی بازار سبزی اور گوشت کی دکانوں پر مشتمل گول مارکیٹ کے اطراف میں پانی دکانوں کے اندر داخل ہوگیا۔ صغیر کالونی میں چھت گرنے سے ایک عورت ہلاک ہو گئی۔ بارش کے دوران بجلی کا بریک ڈاؤن رہا ۔ روڈ راستوں میں بھرے ہانی کیچڑ اور بجلی کی بندش نے معمولاتِ زندگی درہم برہم کرہوگیا۔ اسلام کوٹ کے نواحی گائوں بھٹیوں کی ویری میں گذشتہ رات بارش کے دوران جاری ہونے والی تیز نہر میں دوبچیاں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں۔سات سالہ چاندی اور چار سالہ ہریاں گھر کے باہر میدان میں کھڑی تھیں کے برابر میں بارشی پانی سے چلنے والی نہر کا بہائو بڑھ گیا اور ریت سے پھسل کر دونوں نہر میں جا گری۔گائوں وی ھنگورجا میں آسمانی بجلی گرنے سے تین گائے بھی ہلاک ہو گئیں۔ ٹھٹھ شہر اور گردونواح میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی۔ بارشی کے نتیجے میں مختلف علاقے زیر آب آگئے۔ تاریخی شاہ جہان مسجد میں پانی داخل ہو گیا۔ وی او شہر اور گردونواح میں شام سات بجے تیز طوفانی ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ شروع ہونیوالی موسلادھار دھار بارش تا حال جاری ہے۔ بارش کی پہلی بوند کے ساتھ ھی بجلی کی فراھمی بند ھو گئ ھے جبکہ ساحلی اور کوہستانی علاقوں میں بارش کے باعث کاروبار زندگی معطل ھو گئی ہے۔