• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوٹن میں مقبوضہ کشمیر کے عوام سے یکجہتی کیلئے بھرپور مظاہرہ، حق خودارادیت دینے کا مطالبہ

لوٹن (شہزاد علی) لوٹن میں سینکڑوں افرادنے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے پر امن مظاہرہ کیا، آرٹیکل 370 کی منسوخی واپس لینے کا مطالبہ کیا ، کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا مشترکہ مطالبہ ، ایمرجنسی تشکیل دی گئی کشمیر سالیڈیریٹی کمپئین کے زیراہتمام بری پارک مرکزی جامع مسجد لوٹن سے لوٹن کی مختلف مساجد اور مدارس جن میں جامعہ اسلامیہ غوثیہ ، مدینہ مسجد، الحرا ، مسجد نور، صفتہ السلام ، بری پارک روڈ مسجد شامل تھیں سےبعض دیگر کمیونٹیز سے متعدد شخصیات بشمول انگریز ایگزیکٹیو کونسلر ریچل ہوپکنز ، بے شمار نمازیوں ، مساجد کمیٹیوں کے منتظمین ، کمیونٹی لیڈروں ، کونسلرز ، متعدد سیاسی سماجی کشمیری پاکستانی تنظیموں کے رہنماوں اور کارکنوں کے علاوہ خواتین اور بچوں نے بھی اس مشترکہ کاز کے لیے بارش کے باوجود لوٹن ٹائون ہال کی طرف پرامن مشترکہ متحدہ واک کیا ۔ مشہور کمیونٹی لیڈر راجہ اکبر داد خان، مولانا قاضی عبدالرشید چشتی، مولانا حافظ اعجاز احمد، مولانا محمد اقبال اعوان ، مفتی خالد محمود، پروفیسر مسعود اختر ہزاروی ، مئیر طاہر ملک ، سابق پارلیمانی امیدوار ڈاکٹر یاسین رحمان کونسلر راجہ وحید اکبر ، پروفیسر ظفر خان ، حاجی چوہدری محمد قربان ،چوہدری محمد شفاعت پوٹھی، راجہ فیصل کیانی، ریحانہ فیصل، سابق مئیر ریاض بٹ ، چوہدری کالا ،صابر گل، قاری راجہ عجائب ، حاجی رحمت علی تھوتھالوی ، چوہدری معروف، چوہدری ولایت پوٹھی ، چوہدری جبار پوٹھی ، اسرار بٹ ، کامران بٹ ، سابق مئیر چوہدری محمد اشرف ، عارف چوہدری ، راجہ محمد ایوب راٹھور، سید حسین شہید سرور، سید تحسین گیلانی ، سید اعظم شاہ ، شبیر ملک ، لیاقت علی چوہدری ، محمد مقصود علی چوہدری ، کاشر مطلوب، چوہدری عثمان ، چوہدری عظیم ، ملک غلام ، عمران مصطفی ، چوہدری محمد اقبال ، حسیب بٹ ، سردار فاروق ، لیاقت ملک ، خواجہ لطیف ، راجہ کمان افسر ، یوسف چوہدری ، سمیت بڑی تعداد میں عمائدین اور دیگر مظاہرین راستے میں مودی کے خلاف اور آزائ کشمیر کے حق میں پر جوش نعرے لگاتے رہے جبکہ ٹائون ہال کے باہر لوٹن کونسل لیڈر ہیزل سمنز نے خطاب کرتے ہوئے لوٹن بارو کونسل کی جانب سے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ۔ایگزیکٹیو کونسلر ریچل ہوپکنز نے اپنے والد ممبر پارلیمنٹ لوٹن نارتھ کیلون ہوپکنز کی جانب سے کشمیری کاز سے سالیڈیریٹی کا پیغام پڑھ کر سنایا ۔ آغاز مرکزی جامع مسجد لوٹن کے خطیب حافظ اعجاز احمد کی تلاوت سے ہوا ۔ انہوں نے دیگر تمام کمیونٹیز سے بھی لوٹن پاکستانی کشمیری کمیونٹی کی طرف سے تشکر کا اظہار کیا آرگنائزر ریحانہ فیصل ، پروفیسر راجہ ظفر خان ، پروفیسر مسعود اختر ہزاروی ، کونسل آف فیتھس کے نمائندہ ، ٹونی تھامسن ، حافظ اختر علی اور مفتی خالد محمود نے بھی خطاب کیا ۔

تازہ ترین