آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ 21؍ ذوالحجہ 1440ھ23؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں مقبوضہ کشمیر کی حیثیت ختم کرنےکیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پیرس(رضا چوہدری /نیوز ڈیسک)انٹر نیشنل کشمیر پیس فورم کے زیرِ اہتمام مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے خلاف فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھارتی سفارت خانے کےسامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے کی قیادت معروف کشمیر رہنما زاہد ہاشمی، راجہ اشفاق احمد ، مشتاق پاشا ، عمران رشید کررہے تھے ۔مظاہرین نے مودی اور بھارتی فوج کے خلاف گو بیک گو بیک انڈین آرمی گو بیک جیسے 2 گھنٹے تک شدید نعرہ بازی کی، مظاہرین نےکشمیری پرچم اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کی آزادی تک جنگ جاری رہے گی جیسے نعرے درج تھے۔اس موقع پر زاہد ہاشمی، راجہ اشفاق احمد،چوہدری تاج دین سکھیرا ،راجہ محمد اقبال ، چوہدری نواز تارڑ ، سردار ظہور اقبال، آصفہ ہاشمی نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی غلط فہمی میں مبتلا ہے کہ آئینی حیثیت کی تبدیلی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے بھارت کے بھرم ٹوٹنے کے آثار پیدا ہو گئے ہیں اور وقت ثابت کرے گا کہ مودی کاکشمیر ہڑپ کرنے لیے آئینی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ بھارتی سالمیت کے خاتمے میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

یورپ سے سے مزید