• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سفارتخانہ برسلز میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ

برسلز (نمائندہ جنگ ) مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سفارت خانہ پاکستان برسلز میںایک بریفنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں برسلز میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی ۔یہ بریفنگ سفارت خانے میں موجود سب سے سینئر افسر نعمان بھٹی نے دی ۔ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں انڈیا کی جانب سے پیدا کردہ صورتحال اور اس پر حکومت پاکستان کے رد عمل اور اس سے جڑے اقدامات سے آگاہ کیا گیا ۔ اس موقع پر شرکاء میں سے ریاض خان ، حاجی وسیم ، ڈاکٹر منظور ظہور، کونسلر ناصر چوہدری ، شیخ الیاس ، چوہدری نصیر ، شیخ شکیل ، امجد شاہ، نوید خان، محمد اقبال اور لطیف بھٹی کے علاوہ خالد جوشی نے بھی اپنی تجاویز پیش کیں ۔
تازہ ترین