• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک آزادی کشمیر آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، محمد غالب

برمنگھم(پ ر) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرادردادوں کے مطابق متنازع اور حل طلب ہے 370 اور 35a کے خاتمے سے کشمیر کی جدو جہد ختم نہیں ہوگی اب تحریک ایک نئے اور آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔ کشمیریوں نے بھارتی تسلط اور آئین کو کبھی تسلیم نہیں کیا بھارت جتنے مرضی ہے حربے اور ہتھکنڈے استعمال کر لے کشمیری آزادی کی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہونگے ایک لاکھ سے زیادہ قربانیوں اور لٹتی ہوتی عصمتوں پر کسی کو سازش اور سودا کرنے اجازت نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا فریق اور وکیل بھی ہے بین الاقوامی محاذ اور فورم پر پاکستان نمائندگی کرتاہے پاکستان کی سفارتی اور سیاسی حمائت کا بڑا امتحان ہے کہ اس موقع پر حکمران کیا کارکردگی دکھاتے ہیں اس طرح کے حالات اور مواقع بار بار نہیں آتے۔ اس وقت پوری دنیا نے بھارتی اقدامات کی مذمت کی ہے اقوام متحدہ کو متحرک کرنے کے لیے حکومت مسلم ممالک کو اپنے ساتھ کھڑا کرئے امریکہ نے پہلے ہی ثالثی کی پیش کش کی ہے سکیورٹی کونسل کے مستقل ممالک بھی موجود صورت حال پر اپنا ردعمل دے چکے ہیں اور حکومت نے اگر سفارتی کوششوں سے فائدہ نہ اٹھایا تو پھر مسلہ کا ایک ہی حل ہے کہ بھارتی فوج کو مقبوضہ کشمیر سے نکالنے کے لیے اپنی فوج کو داخل کرئے۔
تازہ ترین