• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دکانداروں کیخلاف کریک ڈاؤن ، ناقص صفائی پرپولٹری شاپ سیل

پشاور(لیڈی رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل حلال فوڈ اتھارٹی سہیل خان کی خصوصی ہدایت پر اندرون شہر حفظان صحت کےاصولوں پر عمل درآمد نہ کرنے والے دکانداروں کاکریک ڈاون کیا گیا اسسٹنٹ ڈائریکٹر انیلا محبوب کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے ہشتنگری ، شادی پیر اور جھنڈابازار میں حفظان صحت کےاصولوں پر عمل نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کی اس موقع پر آگاہی مہم کا بھی اہتمام کیا گیا کاروائی کے دوران ایک پولٹری شاپ کو ناقص صفائی پر سیل کردیا گیا جبکہ دیگر دکانداروں کو مزید مہلت دی گئی تاکہ وہ بندوبست کر کے صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر کریں اس حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انیلا محبوب کا کہنا تھا کہ اندرون شہر اشیاء خوردونوش کی دکانوں کو صاف رکھنے کا ٹاسک سونپا گیا ہے اس حوالے سے دکانداروں پر واضح کر دیا ہے کہ صفائی کی صورت حال کو مستقل بنیادوں پر قائم کیا جائے جس میں کسی قسم کی کوتائی برداشت نہیں کی جائیگی ۔
تازہ ترین