• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 12گرفتار

پشاور (لیڈی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کا عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کوہاٹ روڈ اور متنی کے علاقے سے 12 گرفتار کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کو متنی کے علاقے میں کھلی کچہری میں عوامی شکایات موصول ہوئی تھیں کہ متنی اور کوہاٹ روڈ پر عطائی ڈاکٹر کھلے عام کلینکس چلا رہے ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر پشاور نے علاقہ مجسٹریٹ آصف اقبال کو کاروائی کا حکم دیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹاؤن فور آصف اقبال نے کوہاٹ روڈ پر متنی اور گرد ونواح میں مختلف کلینکس اور میڈیکل لیبارٹریوں کا معائنہ کیا۔ کاروائی کے دوران بغیر رجسٹریشن اور اسناد کے میڈیکل کلینکس میں مریضوں کا علاج کرنے اور میڈیکل لیبارٹریاں چلانے پر 12 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان گرفتار افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر پشاو نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کو عطائی ڈاکٹروں کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت کی ہے اور ان کے مطابق عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔
تازہ ترین