• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنکاروں کا اعزازیہ بحال کیا جائے،کلچر ونگ قومی طن پارٹی

پشاور( وقائع نگار ) قومی وطن پارٹی کلچر ونگ کے رہنماء ڈاکٹر عالم یوسفزئی نےکہا ہے کہ 500ہنر مندوں اور قلم کاروں کو ماہانہ تیس ہزار اعزازیہ بحال کیا جا ئے اور ساتھ ہی اس تعداد کووعدے کے مطابق دوگنا کیا جائے ایک بیان میںانھوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے معاشرے کے تمام طبقات احتجاج پر مجبور ہیں اور ان میں حکمرانوں کے خلاف سخت نفرت پائی جا رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ شعرا،ادبا،قلم کار اور فنکار معاشرے کا انتہائی حساس طبقہ ہے اور ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنا ان کے معاشی قتل کے متراف ہے۔
تازہ ترین